ٹورنٹو(سچ نیوز)ٹورنٹو میں پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن و استحکام ممکن نہیں ،بھارت کے غیرقانونی اقدامات نے خطے کاا من خطرے سے دوچار کردیا ۔پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے پاکستانی کمیونٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں سب سے زیادہ لبرل پالیسی پر عمل پیرا ہے ،پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں ،صنعتکاروں اورتاجروں کیلئے کھلا ہے ۔رضا بشیر تارڑ کامقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن و استحکام ممکن نہیں ،بھارت کے غیرقانونی اقدامات نے خطے کاا من خطرے سے دوچار کردیا ۔