اسلام آباد ( سچ نیوز ) پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا کہ مسلم امہ میں اتحاد غزہ کے باسیون کی مدد و تعاون کا باعث ہوگا، فلسطینیوں کی بے لوث حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سید محمد علی حسینی نے کہا کہ سفاک اسرائیلی نے غزہ میں لوگوں کے قتل کے جرمکا ارتکاب کیا، ظالم اسرائیل سے معاہدے کرنے سے فلسطین کاز اور امن کو روغ نہیں دیا جا سکتا ، ایران کے نذدیک اسرائیل جعلی اور قابض ملک ہے جسے کبھی تسلیم نہیں کریں گے ، ایران کے نذدیک مسئلہ فلسطین کا واحد حل فلسطین میں ریفرنڈم کا انعقاد ہے ، ایسا حل اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قوانین کے مطابق ہے ۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف ہمیشہ سے غیر متزلزل اور واضح رہا ہے ۔