(یو اے ای) ، معروف سیاسی شخصیت مرکزی صدر و چیف آرگنائزر یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ ق یو اے ای متحدہ عرب امارات ذیشان شاہ نے یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر تمام محنت کش طبقے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ھے کہ مزدور طبقہ ملکی تعمیر وترقی میں مرکزی ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہم سب پر لازم ھے کہ مزدور کو اسکی محنت و خدمات کے معاوضے کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ متاثر ھونے والا دیہاڑی دار طبقہ ھے انکا خاص خیال رکھنا چاہیے ، عوام اس مشکل وقت میں محنت کش برادری کی دل کھول کر مدد کریں تاکہ محنت کش طبقہ بھی رمضان اور عید کی برکات سے مستفید ھو سکیں۔۔۔