مرکز میں کامیابی حاصل کر لی، پنجاب میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب بھی جیتیؓں گے:شاہ محمود قریشی

مرکز میں کامیابی حاصل کر لی، پنجاب میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب بھی جیتیؓں گے:شاہ محمود قریشی

لاہور(سچ نیوز)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا مرکز میں کامیابی حاصل کر لی پنجاب میں بھی ڈپٹی اور سپیکر کا انتخاب جیتیؓں گے،احتجاجی سیاست میں مسلم لیگ ن تنہا رہ گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز ‘‘ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب بارے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میںحکمت عملی طے کر لی گئی ہے ،اجلاس سے شاہ محمود قریشی ، چوہدری سرور اور چوہدری پرویز الہی نے خطاب میں انتخابی طریقہ کار پر ارکان کو بریف کیا ۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مرکز میں جیت چکے ہیں ، پنجاب میں بھی سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب جیتیں گے،مسلم لیگ ن تنہا دکھائی دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن غیر فطری اتحاد ہے ،آج احتجاجی سیاست میں ن لیگ تنہادکھائی دی،پیپلز پارٹی اور ایم ایم اےنے ساتھ نہیں دیا۔شاہ محمود قریشی نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ سپیکر اورڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد وزیر اعل پنجاب کےلیے پارٹی امیدوار کا اعلان کر دیا جائے گا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس ہو یا گورنر ہاؤس ، ہم ان کے اخراجات کم کریں گے ۔

Exit mobile version