” مردانگی پیدا کرو اورگھر کے اندر آ کر ۔۔“اداکارہ اُشنا شاہ کی پیزا ڈلیوری بوائے کی تذلیل ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

” مردانگی پیدا کرو اورگھر کے اندر آ کر ۔۔“اداکارہ اُشنا شاہ کی پیزا ڈلیوری بوائے کی تذلیل ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

کراچی(سچ نیوز )ادکارہ اُ شنا شاہ کو گھر پیزا ڈلیور کرنے آنے والے نوجوان کی تضحیک مہنگی پڑی گئی اور ٹویٹر صارفین نے انہیں سیدھی سیدھی سنانا شروع کر دی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ رات گئے پیزے کا آرڈر دیا اور جب لڑکا پیزا لے کر آیا تو اس نے گھر کی گھنٹی بجائی اور جب میں دروازے پر گئی تو میری پالتو ” کتیا“ میرے ہاتھ میں تھی جسے دیکھ کر نوجوان ڈر گیا اور اندر آنے سے انکار کر دیا ۔اداکارہ نے لڑکے کا اندر آنے سے انکار کر سن کر صنفی امتیاز پر مشتمل نوجوان کو جملے کسے اور کہا کہ مرد بنیں کیوں کہ آپ چار سال کی بچی نہیں ہیں ، اس لیے مردانگی پیدا کریں اور اندر آ کر پیزا رکھیں ۔

پاکستانی اداکارہ نے بات یہیں ختم نہیں کی بلکہ انہوں نے ٹویٹر پر ایک اور پیغام جاری کیا جس میں لکھا کہ اگر لڑکا سکون سے اندر آجاتا تو میری ” کتیا “ اسے صرف سونگھتی اور پھر پیار کرتی ۔

”نوٹ: یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مختلف ہوم ڈیلیوری سروسز کے سے بات چیت کرنے کے بعد یہ معلوم ہواہے کہ عمومی طور پر یہ ان کے ایس او پیز میں شامل ہوتا ہے کہ کسٹمر کا آرڈر انہوں نے دروازے پر ہی ڈیلیور کرنا ہوتا ہے اور ڈلیوری بوائز کو اندر نہ جانے کی ہدایت کی جاتی ہے تاکہ کسی قسم کے غیر متوقع حالات سے بچا جا سکے ۔“اداکارہ کے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اس تضحیک آمیز رویے پر سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہو گیاہے اور انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے ، عطیہ عباس نامی خاتون نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کی طبیعت درست ہے؟ آپ نے فوڈ سروس انڈسٹری سے وابستہ ایسے شخص کی تضحیک کی ہے جنہیں زیادہ کام کرنے کے باوجود کم تنخواہ ملتی ہے، آپ کو شرم آنی چاہیے۔

Exit mobile version