مراکش: ٹرین پٹٹری سے اتر گئی ،7 افراد ہلاک ،80 زخمی

مراکش: ٹرین پٹٹری سے اتر گئی ،7 افراد ہلاک ،80 زخمی

رباط( سچ نیوز ) مراکش میں ٹرین پٹٹری سے اترنے کے نتیجے میں7 افراد ہلاک جبکہ 80 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ رباط اور کینبز قصہ کے درمیان ریلوے پٹٹری پر پیش آیا جہاں ٹرین پٹٹری سے اچانک اتر گئی حادثے میں 7 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 80 زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا ، تاہم افسوسناک حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

Exit mobile version