رباط (ویب ڈیسک)زلزلہ ماہرین نے مراکش میں آنے والے زلزلے کی شدت 25 ایٹم بموں کی طاقت کے برابر قرار دیدی،ساتھ ہی شمالی افریقا، مشرق وسطیٰ سمیت مراکش کے دیگر پڑوسی ممالک پر اس طرح کے تباہ کن زلزلوں کے آنے کا امکان بھی مسترد کردیا ہے۔
اردن کی یونیورسٹی کے شعبہ زلزلہ اور قدرتی خطرات کے پروفیسر ڈاکٹر عید الطرازی کا کہنا ہے کہ زلزلے کی طاقت 25 جوہری بموں کے برابر تھی۔اس طرح کے زلزلوں کے آنے سے پہلے پیشگوئی کرنے کے امکان کے بارے میں الطرازی نے وضاحت کی کہ اس نوعیت کے زلزلے عام طور پر غیر متوقع ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ مراکش میں جمعے کی رات آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار 497 افراد جاں بحق جبکہ تقریباً ڈھائی ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔