”مذاکرات کیلئے پاکستان کی جانب سے ۔۔۔“کانگریس کے ترجمان نے پاکستانی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ایسی بھونڈی باتیں کردیں کہ پاکستان میں موجود بھارتی بغل بچوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئے

”مذاکرات کیلئے پاکستان کی جانب سے ۔۔۔“کانگریس کے ترجمان نے پاکستانی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ایسی بھونڈی باتیں کردیں کہ پاکستان میں موجود بھارتی بغل بچوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئے

نئی دہلی (سچ نیوز)بھارت کی بڑی سیاسی جماعت کانگریس کے ترجمان منیش تیواڑی نے کہاہے کہ دونوں طرف کی حکومتوں کو بات چیت کیلئے ماحول بھی بنانا ہوگا ،مذاکرات ٹھوس ایجنڈے پر ہونے چاہئے لیکن اس سے پہلے پاکستان کی جانب سے جاری آتنک واد کا سلسلہ بند کرنا ہوگا ،اگر یہ نہ ہوا تو بھارت کی کوئی بھی حکومت مذاکرات نہیں کرپائے گی ،تعلقات آگے بڑھانے ہیں تو نیت صاف ہونی چاہئے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نونائٹ ودھ معید پیر زادہ “ میں گفتگوکرتے ہوئے منیش تیواڑی نے کہاہے کہ اگر بھارت اور پاکستان میں تعلقات آگے بڑھنے ہیں تو نیت صاف ہونی چاہئے ۔ پاکستان میں اس وقت نئی حکومت بنی ہے اور اس نے مذاکرات کی پیش کش کی ہے اور ہر نئی حکومت یہ پیشکش کرتی ہے لیکن جس حکومت کے ساتھ وہ بات چیت کر نے جارہی ہے اس کے صرف چھ ماہ باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ بات چیت میں دونوں طرف سے نیت صاف ہونی چاہئے ۔ بھارت میں ماحول دوتین دن سے بگڑ گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پا ک بھارت وزرائے خارجہ میں ملاقات ہوتی بھی ہے تو یہ محض ایک فوٹو سیشن ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ مسائل حل اس وقت ہونگے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان پیچیدہ مسائل پر بات ہوگی ۔ دونوں طرف کی حکومتوں کو بات چیت کیلئے ماحول بھی بنانا ہوگا ۔ دونوں ملکوں کے مذاکرات ٹھوس ایجنڈے پر ہونے چاہئے لیکن اس سے پہلے پاکستان کی جانب سے جاری آتنک واد کا سلسلہ بند کرنا ہوگا ،اگر یہ نہ ہوا تو بھارت کی کوئی بھی حکومت مذاکرات نہیں کرپائے گی ۔

Exit mobile version