مختلف شہروں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند، پیمرا کے حکم پر کارروائی ہوئی، انتظامیہ کا الزام

مختلف شہروں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند، پیمرا کے حکم پر کارروائی ہوئی، انتظامیہ کا الزام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کی نشریات مختلف شہروں میں بند ہوگئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے کیبل آپریٹرز کو حکم دیا ہے کہ وہ اے آر وائی کی نشریات روک دیں جس کے بعد اسلام آباد، لاہور اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں چینل کی نشریات بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

اے آر وائی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ان کی نشریات مسلم لیگ ن کے "سٹریٹجک میڈیا سیل” کا بھانڈا پھوڑنے پر بند کی گئی ہیں۔ اے آر وائی نیوز کا دعویٰ ہے کہ ن لیگ نے عمران خان اور تحریک انصاف کو فوج مخالف ثابت کرنے کیلئے سٹریٹجک میڈیا سیل قائم کیا ہوا ہے۔

دوسری جانب پیمرا کی جانب سے  تاحال اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اے آر وائی نیوز کی بندش کے حوالے سے کوئی پیغام جاری نہیں کیا گیا۔

Exit mobile version