اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کی نشریات مختلف شہروں میں بند ہوگئی ہیں۔
اے آر وائی نیوز انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے کیبل آپریٹرز کو حکم دیا ہے کہ وہ اے آر وائی کی نشریات روک دیں جس کے بعد اسلام آباد، لاہور اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں چینل کی نشریات بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
اے آر وائی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ان کی نشریات مسلم لیگ ن کے "سٹریٹجک میڈیا سیل” کا بھانڈا پھوڑنے پر بند کی گئی ہیں۔ اے آر وائی نیوز کا دعویٰ ہے کہ ن لیگ نے عمران خان اور تحریک انصاف کو فوج مخالف ثابت کرنے کیلئے سٹریٹجک میڈیا سیل قائم کیا ہوا ہے۔
پیمرا احکامات پر ملک بھر میں اے آر وائی نیوز کی نشریات کو بند کیا جا رہا ہے۔ اپنی باری انہیں جمہوریت یاد آ جاتی ہے، آزادئ صحافت یاد آ جاتی ہے۔ اے آر وائی نہ آج سے پہلے ایسے ہتھکنڈوں سے سے گھبرایا ہے اور نہ آئیندہ پیچھے ہٹے گا۔ یہ بھی کر کے دیکھ لیجئے pic.twitter.com/Kmwk6ZUsc7
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) August 8, 2022
دوسری جانب پیمرا کی جانب سے تاحال اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اے آر وائی نیوز کی بندش کے حوالے سے کوئی پیغام جاری نہیں کیا گیا۔