لاہور: (سچ نیوز) :محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے صوبے کے اہم مقامات پر رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
سچ نیوز کے مطابق صوبے کے اہم مقامات پر رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دی گئی جس کے بعد گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ پر رینجرز تعینات کر دی گئی ہے۔
اُدھر سول سیکرٹریٹ، پنجاب اسمبلی اور اہم مقامات پر رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ ممکنہ واقعہ کے خدشات کے پیش نظر رینجرز تعینات کی جا رہی ہے۔ رینجرزکی خدمات 3 ماہ کے لئے لی گئی ہیں