محمد یحییٰ کلیم مرزا کو صدر پی جے اے گوجرانوالہ مقرر ہونے پر مبارکباد۔اکرام الدین
صحافی محمد یحییٰ کلیم مرزا ہمیشہ صحافیوں کی خدمات میں پیش پیش ہے۔بانی جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ
یورپ(انٹرنیشنل ڈسک) بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے بانی و صدر اکرام الدین نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ سنیئر صحافی محمد یحییٰ کلیم مرزا کو صدر پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ PJA گوجرانوالہ مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافی ملک و قوم کی ترقی کیلئے کوشاں ہے سینئر صحافی محمد یحییٰ کلیم مرزا ہمیشہ صحافیوں کی خدمت میں پیش پیش ہے موصوف نے ہمیشہ صحافیوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل میں کردار ادا کیا ہے سینئر صحافی محمد یحییٰ کلیم مرزا نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کیلئے جدوجہد اور جنگ لڑی ہے جو صحافیوں کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سینیئر صحافی محمد یحییٰ کلیم مرزا صحافیوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے کوشاں ہے جو صحافی حضرات کیلئے ایک مثال ہے چیف اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنیئر صحافی محمد یحییٰ کلیم مرزا کو صدر گوجرانوالہ مقرر ہونے پر پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی اعلی قیادت کا مشکور ہوں کہ انہوں نے محمد یحییٰ کلیم مرزا جیسے بہادر صحافی کو صدر گوجرانوالہ مقرر کیا چیف اکرام الدین نے مذید کہا کہ پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کو محمد یحییٰ کلیم مرزا کے صدر گوجرانوالہ مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔