محرم الحرام حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے :مراد شاہ

کراچی (سچ نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، فاروق ستار سمیت اہم شخصیات ماتمی جلوس میں شریک ہوئیں اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

کراچی میں یوم عاشور پر جلوسوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ، آئی جی سندھ کلیم امام اور ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ کے ہمراہ مرکزی ماتھی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لینے نمائش چورنگی پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار بھی جلوس میں شریک ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ یوم عاشور اتحاد بین المسلمین اور حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید بھی یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں پہنچے اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ڈی جی رینجرز نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات بھی کی۔

Exit mobile version