نیویارک(سچ نیوز)امریکی ریاست میسوری میں ایک شخص کو اپنی گرل فرینڈ سے بدلہ لینے کے لیے اس کی سہیلی کے کتے کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے کے جرم میں نو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔انڈریو نیپر نامی اس شخص نے اپنی گرل فرینڈ کی سہیلی کے کتے کو قتل کرنے کے بعد اس پالتو جانور کی لاش کو اس کی مالکہ کے گھر کے باہر چھوڑ دیا اور بعد میں سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ سنیپ چیٹ پر اس خاتون کو ایک پیغام میں لکھا، لگتا ہے کہ آج تمہارا مشکل دن گزر رہا ہے۔