ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ماں بننے کے حوالے سے غلط خبریں بنانے والوں کیخلاف پھٹ پڑیں اور کہا ہے کہ غلط خبریں پھیلا کر ماں بننے سے پہلے ہی نیا محاذ کھڑا کر دیتے ہیں جو بہت زیادہ پریشان کن بات ہے۔ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ انوشکا اور ویرات کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کے باعث انہوں نے کئی نیا پرواجیکٹ سائن نہیں کیا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوشکا شرما نے ان قیاس آرائیوں کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ نا جانے کیوں لوگ اس طرح کی بے بنیاد باتیں پھیلا کر اپنے آپ کو خوش اور دوسروں پریشان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ شادی کو تو خفیہ رکھ سکتے ہیں مگر کوئی بھی عورت نئے مہمان کی آمد کے حوالے سے خبر کو چھپا نہیں سکتی کیونکہ علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں۔ مجھے لگتا ہے ساری اداکارو¿ں کو اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہوگا کیونکہ شادی کے بعد کچھ لوگ آپ کو ہر صورت ماں بنانے کے چکر میں رہتے ہیں، یہ صورتحال ایک لڑکی کے لیے کافی پریشان کن ہوتی ہوتی ہے۔