کراچی (سچ نیوز) ماہرہ خان کی نئی پاکستانی فلم ”سپر سٹار“ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا، فلم عید الاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔تفصیلات کے مطابق فلم عید الضحیٰ پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ’’ سپر سٹار‘‘ میں مرکزی کردار بلال اشرف اور ماہرہ خان نے ادا کیا ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ندیم بیگ، جاوید شیخ اور مرینہ خان بھی شامل ہیں۔ مہمان اداکاروں میں حانیہ عامر، خالد بٹ اور مانی نظر آئیں گے۔کبرا خان نے بھی ڈانس نمبر پر پرفارمنس دی، فلم بینوں کو ماہرہ خان کی نئی مووی کا بے تابی سے انتظار ہے۔