لندن (سچ نیوز)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک مرتبہ پھر ایشیاءکی دلکش اور خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے اور انتہائی حیران کن نمبر پر آ گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق برطانوی میگزین ‘ایسٹرن آئی’ کی جانب سے حال ہی میں ایشیاءکی 50 پرکشش اور دلکش ترین خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے۔گزشتہ بر س جاری ہونے والی فہرست میں عالیہ بھٹ چوتھے اور ماہرہ خان پانچویں نمبر پر تھیں تاہم اس سال ماہرہ خان نے بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور چوتھے نمبر پر آ گئی ہیں ۔ماہرہ خان کے لیے یہ سال قابل ذکر کامیابیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے کوئی ڈرامہ یا فلم تو نہیں کی، تاہم ٹی وی اشتہارات کی بدولت سب کی توجہ کا مرکز رہیں اور فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہیں۔اس فہرست میں پاکستان کی ایک اور اداکارہ بھی شامل ہیں جن کا نام صنم سعید ہے اور وہ اس فہرست میں 19 ویں نمبر پر ہیں ۔اس فہرست میں پاکستان سے صنم سعید 19ویں ، ارمینا خان 24 ویں، مہوش حیات 40 ویں جب کہ اقراءعزیز 46 ویں نمبر پر موجود ہیں۔فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے والی دپیکا پڈکون ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر پریانکا چوپڑا ہیں ۔جبکہ اس کے علاوہ فہرست میں تیسری پوزیشن بھارتی ٹی وی اداکارہ ” نیا شرما“ نے حاصل کر لی ہے اور پانچویں شیوانگی جوشی کے پاس ہے ۔پرکشش خواتین کی فہرست میں کترینہ کیف 9 ویں نمبر پر ہیں ۔