لاہور (سچ نیوز )پاکستان میں فلموں سے زیادہ ٹی وی سیریلز دیکھے جاتے ہیں جو کہ روایتی کہانیوں سے زرا مختلف ہوتے ہیں اور
محدوس اقساط پر محیط ہوتے ہیں جس کے باعث وہ مقبولیت بھی حاصل کرتے ہیں اور پیسہ بھی خوب کماتے ہیں جبکہ بھارت میں بھی پاکستانی ڈرامے انتہائی شوق و ذوق سے دیکھے جاتے ہیں ۔پاکستان کیا کئی ماہرہ خان کے علاوہ ادارہ سجل علی اور ماورا حسین نے ڈراموں سے آغاز کیا اور وہ بھارتی میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد اب شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں ۔ تاہم
اگر ہیروئن بڑی ہے تو پھر وہ اداکاری کیلئے پیسے بھی زیادہ طلب کرے گی اور اب پہلی مرتبہ اداکاراﺅں کی کمائی سامنے آ گئی ہے ۔
اداکارہ سائرہ شہروز نے ڈرامہ سریل ” میرا نصیب “ سے شوبز میں اینٹری ماری اور سب کی آنکھوں کا تارا بن گئیں تاہم آج کل وہ میزبان کے بھی فرائض انجام دے رہیں جبکہ وہ ڈرامے کی ایک قسط کیلئے تین لاکھ روپے لیتی ہیں ۔
اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر ماہرہ خان ہیں جنہوں نے فلموں میں اداکاری ” بول “ فلم سے شروع کی اور اس کے بعد انہوں نے ہمسفر جیسے معروف ڈرامے میں کام کیا جس نے انہیں راتوں رات ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور شائقین نے ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا ۔ ماہرہ خان ڈرامے کی فی قسط تین سے پانچ لاکھ روپے کے درمیان میں لیتی ہیں ۔
’پیارے افضل ‘ کو شائد کوئی ہی ایساپاکستانی کو جو نہ جانتا ہوں ، اس ڈرامے نے تو پاکستانی تاریخ کے تمام تر ہی ریکارڈ توڑ دیئے کیونکہ عائزہ خان اور حمزہ علی عباسی نے اس میں اداکاری کے تمام پھٹے ہی اکھاڑ کر رکھ دیئے جبکہ اس ڈرامے کی آخری قسط تو سیمناﺅں میں بھی دکھائی گئی ۔ تاہم یہ بات سامنے آئی ہے کہ عائزہ خان تقریبا ایک قسط کے تین لاکھ روپے لیتی ہیں ۔پاکستان میں عمومی طور پر ایک ڈرامہ اوسطا 30 اقساط پر مشتقمل ہو تاہے اور اس طرح ہر اداکارہ ایک ڈرامے سے اچھے خاصے پیسے کمالیتی ہے ۔