لاہور(سچ نیوز)ماڈل گرل ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کےخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاہے۔ ایان علی کی طرف سے وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ایان علی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا سامنا کرنے کیلئے ٹرائل عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہیں۔ایان علی کے وکیل آفتاب باجوہ کی طرف سے دائر درخواست میں ایان علی نے کہا ہے کہ بے گناہی ثابت کرنے کے لئے کسٹم عدالت میں پیش ہونے کاموقع دیا جائے۔آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ایان علی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کسٹم کورٹ کے جاری وارنٹ گرفتاری واپس لئے جائیں۔کسٹم عدالت نے پیش نہ ہونے پر ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ ایان علی پر پانچ لاکھ ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام کے تحت کسٹم حکام نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔یاد رہے تین دن قبل راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کو اشتہاری قرار دے دیا تھا۔ عدالت نے ایان علی کی عدم حاضری پر ملزمہ کو اشتہاری قرار دیا۔کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کی تھی۔ عدالت نے ماڈل کے قابل ضمانت اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔
ماڈل گرل ایان علی کا وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
ماڈل گرل ایان علی کا وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023