ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا مئی فوڈ7.54،مشروبات کے شعبے کی پیداوار میں 4.13فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
اعدادو شمار کے مطابق تمباکو27.08اورٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار18.58فیصد گرگئی، لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں62.05فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔پیپراوربورڈ کی صنعتوں کی پیداوار میں6.92فیصد ،کیمیکلز7.20اورفرٹیلائزرشعبے کی پیداوار میں9.24، فارماسوٹیکلز میں26.15فیصد کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق آئرن اوراسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں4.76فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ آٹوموبائل شعبے کی پیداوار میں 47.70فیصدکی کمی ہوئی۔
جولائی تا مئی فرنیچر شعبے کی پیداوار میں32.58فیصد اضافہ ہوا۔