اسلام آباد ( سچ نیوز ) پاکستانی سینما کی ماضی کی سپر اسٹار اداکارہ انجمن نے شادی کرلی ،انجمن نے 63سال کی عمر میں رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں،یہ ان کی دوسری شادی ہے،ماضی کی سپر اسٹار کی فلم پروڈیوسر لکی علی سے شادی کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔
تفصیلات کے مطا بق 17 جون کو اسلام آباد میں ہونے والی یہ شادی ایک ہفتہ خفیہ رہی ، لیکن کب تک چھپتی بالاخر تصاویر منظرعام پر آئیں توانجمن نے بھی اعتراف کرلیا۔
شا دی کے با رے میں اداکارہ انجمن نے کہاکہ وہ اپنی شادی سے بہت خوش ہیں ،شوہر نے تحفے میں ایک مکان اور گاڑی دی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ وہ بہت جلد لاہور میں ولیمے کی ایک شاندار تقریب کا اہتمام کریں گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل انہوں نے مبین بٹ سے شادی کی تھی ، ان کے سابق شوہر کو 2013 میں ان کے گھر کے باہر گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔