ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ شاہد کپور اب دو بچوں کے باپ ہیں اور خوش و خرم ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں تاہم ماضی میں ان کے متعدد معاشقوں کے چرچے رہے۔ بالخصوص کرینہ کپور اور پریانکا چوپڑا کے ساتھ ان کا تعلق خاصا خبروں میں رہا۔ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں 37سالہ اداکار سے سوال کیا گیا کہ وہ ان دونوں سابق محبوباﺅں میں سے کس ایک کو بھولنا چاہیں گے؟ جس کا انہوں نے ایک انتہائی غیرمتوقع جواب دیا۔دی نیوز کے مطابق شاہد کپور نے کہا کہ ”کرینہ کپور کے ساتھ میرا تعلق پریانکا کی نسبت بہت طویل رہا۔ پریانکا کے ساتھ تعلق بہت مختصر تھا۔ میرے خیال میں آج میں جس طرح کا بھی انسان ہوں انہی تمام تجربات کی وجہ سے ہوں جو ان تعلقات سے میں نے حاصل کیے، لہٰذا میں اپنی یادوں میں سے کوئی بھی چیز نہیں مٹانا چاہوں گا۔ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔“شاید کپور نے یہ بات ’کافی وِد کرن‘ میں میزبان کرن جوہر سے بات کرتے ہوئے کہی۔ کرن جوہر نے ان سے پوچھا کہ ان کے خیال میں ان دونوں اداکاراﺅں میں سے کون زیادہ باصلاحیت اداکارہ ہے؟اس پر شاہد کپور نے کہا کہ ”میرے خیال میں کرینہ زیادہ باصلاحیت ہے جبکہ پریانکا زیادہ محنتی اور اپنے کام سے لگن رکھنے والی اداکارہ ہے۔“ اس وقت جب شاہد کپور اپنی ان سابق محبوباﺅں کے بارے میں بات کر رہے تھے، وہ بھی اپنی اپنی خوشگوار ازدواجی زندگی جی رہی ہیں۔ پریانکا چوپڑا اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ لاس اینجلس میں مقیم ہیں اور کرینہ کپور پچھلے دنوں ہی یورپ میں فیملی کے ساتھ چھٹیاں منا کر واپس لوٹی ہیں۔شاہد کپورکے کام کے حوالے سے بات کی جائے تو انہوں نے حال ہی میں اپنی نئی فلم ’کبیر سنگھ‘ کی شوٹنگ شروع کی ہے۔ یہ تیلگو فلم ’ارجن ریڈی‘ کا آفیشل ری میک ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فلم جون 2019ءمیں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ماضی کی اپنی دو محبوباﺅں کرینہ کپور اور پریانکا چوپڑا میں سے کسے بھولنا چاہیں گے؟جب یہ سوال شاہد کپور سے پوچھا گیا تو جواب کیا ملا؟ تمام اندازے غلط ثابت ہو گئے
ماضی کی اپنی دو محبوباﺅں کرینہ کپور اور پریانکا چوپڑا میں سے کسے بھولنا چاہیں گے؟جب یہ سوال شاہد کپور سے پوچھا گیا تو جواب کیا ملا؟ تمام اندازے غلط ثابت ہو گئے
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023