اسلام آباد(سچ نیوز)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امیر قطر کا دورہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو مضبوط اور فروغ دے گا،ماضی میں قطر سے تعلقات میں قومی کے بجائے خاندانی مفادات کو ترجیح دی گئی، اب قریبی اور خوشگوار تعلقات مضبوط معاشی تعاون میں تبدیل ہونگے۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ امیر قطر کا دورہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو مضبوط اور فروغ دے گا،پاکستان سرمایہ کاری اور سیاحت میں پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے،وزیراعظم پاکستان کو سرمایہ کار دوست ملک بنانے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ماضی میں قطر سے تعلقات میں قومی کے بجائے خاندانی مفادات کو ترجیح دی گئی، اب قریبی اور خوشگوار تعلقات مضبوط معاشی تعاون میں تبدیل ہونگے۔