مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن بھی پاکستان میں موجود لیکن وہ کس کی دعوت پر آئے ہیں؟

مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن بھی پاکستان میں موجود لیکن وہ کس کی دعوت پر آئے ہیں؟

اسلام آباد (سچ نیوز ) امریکا کے لیجنڈ گلوکار مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن 5 دن کے لیے پاکستان آئے ہوئے ہیں۔امریکا کے ابھرتے ہوئے گلوکار جعفر جیکسن وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے جہاں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کا بھی دورہ کیا۔

نسٹ میں جعفر جیکسن نے شعبہ الیکٹرک انجینئرنگ کے طلبہ سے گفتگو کی اور تصویریں بھی کھنچوائیں۔نسٹ کے علاوہ انہوں نے کومسیٹس اسلام آباد کا بھی دورہ کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جعفر پاکستان میں لی گئی تصویریں شیئر کر رہے ہیں اور اپنی خوشی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

برٹش پاکستانی تاجر اور سی پی آئی سی کے بانی رکن ذیشان شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے جعفر کو لاس اینجلس میں ملاقات کے دوران پاکستان آنے کی دعوت دی تھی جسے انہوں نے ناصرف بخوشی قبول کیاتھا بلکہ چند ہی ہفتوں میں پاکستان آنے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔انہوں نے یادگار پاکستان میں جعفر کے ساتھ لی گئی تصویر بھی شیئر کی۔ذیشان شاہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے دیگر شہروں کا بھی دورہ کریں گے جن میں لاہور اور کراچی شامل ہیں۔گلوکار کے والد جرمین جیکسن نے 1989 میں بحرین کے دورے کے بعد اسلام قبول کر لیا تھا، جرمین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مائیکل جیکسن کے ہرمشکل وقت میں ان کے ساتھ رہتے تھے۔

Exit mobile version