لیونل میسی10سال بعد فیفا بہترین فٹبالر کی دوڑ سے باہر ہوگئے

لندن (آئی این پی)ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال کھلاڑی لیونل میسی سال کا بہترین فٹ بالر ز کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں،میسی10 سال سے زائد عرصے کے دوران پہلی مرتبہ اس دوڑ سے باہر ہو ئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے سال کے بہترین3 کھلاڑیوں کے نام منتخب کر لئے ہیں ،بہترین فٹبالر کے ایوارڈ کیلئے رئیل میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو اور لوکا ماڈرچ جبکہ تیسران نام لیور پول اور مصر کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان محمد صلاح کا ہے ۔عالمی میڈیا کے مطابق بارسلونا کے لیونل میسی کے کیرئر میں 12سال میںیہ پہلی مرتبہ ہے کہ وہ فائنل تھری میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔واضح رہے کہ سال کے بہترین کھلاڑی کا انتخاب کرنے کیلئے ایوارڈز کی تقریب 24ستمبر کو لندن میں ہوگی۔

Exit mobile version