لاہور: : ( سچ نیوز) آسٹریلیا میں ٹینس کی سپر اسٹار جوڑی فیڈرر اور جوکووچ کو اپ سیٹ شکست ہو گئی، حریف ٹیم پر پوائنٹ لینے کے بجائے اپنے ساتھی کو نشانہ بنانا دلچسپ پوائنٹ بن گیا، کھلاڑی ہی نہیں تماشائی بھی محظوظ ہوئے۔
کاگو میں لیور کپ کے مقابلے شروع ہوگئے ہیں جس میں یورپ اور ریسٹ آف دی ورلڈ کی ٹیمیں شریک ہیں۔ ریسٹ آف دی ورلڈ ٹیم کے سوئس اسٹار راجرفیڈرر اور سربین اسٹار نوواک جوکووچ کا سامنا ٹیم یورپ کے جیک سوک اور کیون اینڈرسن سے ہوا۔
شائقین نے پہلی بار دونوں چیمپئنز کو ایک ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا تاہم فیڈرر اور جوکووچ اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، پہلے سیٹ میں انہوں نے حریف جوڑی پر 7-6 سے برتری حاصل کی لیکن دوسرے سیٹ میں جیک اور اینڈرسن نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے اسٹارز جوڑی کو 6-3 سے شکست دے کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔
تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں یورپین ٹیم نے ریسٹ آف ڈی ورلڈ کی اس ڈریم جوڑی کو 6-10 سے ہراکرسب کو حیران کردیا۔ میچ کے دوران فیڈرر اور نوواک جوکووچ کی دلچسپ حرکات سے شائقین کافی لطف اندوز ہوئے۔