اسلام آباد: (سچ نیوز) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو چار سال کے لیے سی پیک اتھارٹی کا چیئرپرسن تعینات کیا گیا ہے، اس حوالے سے سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی جوائنگ کی تاریخ سے مدت ملازمت شمار کی جائے گی۔ واضح رہے کہ عاصم سلیم باجوہ سابق ترجمان پاک فوج اور کمانڈر سدرن کمانڈ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔
خیال رہے کہ سی پیک اتھارٹی کی سربراہی کیلئے تین نام بھیجے گئے تھے، تاہم قرعہ لیفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے نام نکلا۔ وزیراعظم اور کابینہ کی منظوری کے بعد سٹیبلشمنٹ ڈویژن ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔