بنغازی(سچ نیوز)لیبیا میں حکام نے بتایاہے کہ دارالحکومت طرابلس میں مسلح جماعتوں کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے جن میں عام شہری بھی شامل ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کی وزارت صحت نے ایک اعلان میں بتایا کہ اگست کے اواخر سے شروع ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 138 افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔زمینی ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ہونے والی جھڑپیں اب تک کی شدید ترین لڑائی تھی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مزاحمتی فورس کے داخل ہونے کے سبب وفاق کی فورسز کو ایک سے زیادہ محوروں پر پیش قدمی کا موقع مل گیا اور اس نے گزشتہ دنوں دارالحکومت کے جنوب میں اپنے ہاتھ سے نکل جانے والے ٹھکانوں کو واپس لے لیا۔دوسری جانب سیونتھ بریگیڈ نے کہا کہ وہ طرابلس میں الفرناج کے علاقے کے نزدیک پہنچ گیا ہے۔ ساتھ ہی وفاق کی فورسز سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ خون ریزی سے بچنے کے لیے ہتھیار ڈال دے۔لیبیا کی حکومت نے درالحکومت طرابلس میں اور اس کے اطراف ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔