طرابلس(سچ نیوز)لیبیا میں وزارت خارجہ کی عمارت پر دہشتگرد حملے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کار میں سوار 3 خود حملہ آوروں نے طرابلس میں وزارت خارجہ کی عمارت کے اندر گھسنے سے پہلے فائرنگ کی اور پھر دو حملہ آوروں نے عمارت کے اندر خود کو دھماکہ خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا۔دہشت گردوں کے حملے میں سینئر سرکاری ملازم سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے جب کہ ایک حملہ آور کو وزارت خارجہ کے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔لیبیا کی وزارت صحت کے مطابق دہشت گرد حملے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ حملہ داعش کے دہشت گردوں نے کیا تاہم حملے کے وقت وزیر خارجہ محمد الطاہر عمارت میں موجود نہیں تھے۔
لیبیا میں وزارت خارجہ کی عمارت پر خودکش حملہ، 3 افراد ہلاک 9 زخمی
لیبیا میں وزارت خارجہ کی عمارت پر خودکش حملہ، 3 افراد ہلاک 9 زخمی
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024