طرابلس (ویب ڈیسک) لیبیا کے شہر درنہ میں سمندری طوفان کے باعث ہونیوالی ہلاکتیں 11 ہزار 300 تک پہنچ گئی ہیں جبکہ 10 ہزار افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق درنہ میں 3 ہزار لاشوں کی اجتماعی قبروں میں تدفین کی گئی ہے، جبکہ شہر کے میئر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طوفان کے باعث ہونیوالی ہلاکتیں 20 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہیں, سمندری طوفان کے باعث لیبیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا اور ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی گئی تھیں۔دوسری جانب لیبیا کی پارلیمنٹ نے طوفان کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے تقریباً 2 ارب ڈالر کا ہنگامی بجٹ منظور کرلیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی جانب سے لیبیا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے 71 ملین ڈالر ہنگامی امداد کی اپیل کی گئی ہے۔