طرابلس (ویب ڈیسک) لیبیا کے دو ساحلی شہروں میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی ہے ، اب تک اطلاعات کے مطابق 150 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
لیبیا میں کام کرنے والی ہلال احمر تنظیم کے مطابق سمندری طوفان بن غازی اور درنہ شہر سے ٹکرایا جس سے دونوں شہروں میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور ریلوں میں درجنوں افراد اور گاڑیاں بہہ گئیں۔حکام کے مطابق طوفان کے باعث 100سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ اموات کی تعداد 250 تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔درنہ شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے باعث شہر مکمل تباہ ہوگیا ہے۔ طوفان سے متاثر ہونیوالے دونوں شہروں کو آفت زدہ قرار دےکر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
The hurricane that hit Libya 💔 pic.twitter.com/S22CBhJOj1
— Arab world (@Arabbeau) September 11, 2023