لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیز بلوچ کے حوالے سے وہ خبر آگئی جس کا سب کو انتظار تھا

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیز بلوچ کے حوالے سے وہ خبر آگئی جس کا سب کو انتظار تھا

کراچی ( سچ نیوز  )لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو اہم مقدمہ میں گواہوں نے شناخت کرلیا ہے۔

عزیر بلوچ ا س سے قبل 14 مقدمات میں عدم ثبوت اور گواہوں کے شناخت نہ کرنے پر بری ہوچکے ہیں۔یہ پہلا مقدمہ میں جس میں انکو گواہوں کی جانب سے شناخت کیا گیا ہے۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جمعرات کو پولیس پر لیاری میں حملے اورغیر قانونی اسلحے سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی۔ملزم عزیر بلوچ اور نو  پولیس اہلکار کو بطور  گواہ عدالت میں پیش کیا گیا۔گواہان نے کٹہرے میں کھڑے عزیر بلوچ کو گواہی میں شناخت کرلیا۔ گواہان نےعدالت کو بتایا کہ ملزم کی ایما پر لیاری آپریشن کے دوران پولیس افسران اور اہلکاروں پر حملے کئے گئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 9جون تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔دو ماہ قبل عزیربلوچ کے مسلسل بری ہونے سے متعلق عدالت میں پراسیکیوٹر نے انکشافات کيا تھا کہ عزیر بلوچ کے کیسز سے متعلق گواہان و پراسیکیوشن کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

Exit mobile version