واشنگٹن(سچ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ ایرانی قیادت ان سے ملاقات کی خواہاں ہے۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہاکہ ایران امریکی قیادت سے ملنے کا خواہش مند ہے۔ ہم متعدد بار اس امر کی جانب اشارہ کر چکے ہیں کہ صدر حسن روحانی سے ملنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر روحانی اس مہینے کے آخری عشرے کے دوران ہونیوالی یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔