بیروت(سچ نیوز) لبنان کے وزیراعظم سعد حریری کچھ عرصہ قبل سعودی عرب میں مبینہ طور پر محبوس رکھے جانے کی وجہ سے عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز رہے۔ اب بار وہ انتہائی چشم کشا الزام کے باعث خبروں میں آ رہے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ 49سالہ سعد حریری کا جنوبی افریقہ کی ایک خوبرو ماڈل 26سالہ کینڈیس وین ڈر مروی کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا اور انہوں نے حیران کن طور پر 1کروڑ 53لاکھ ڈالر بھی تحفے میں اس ماڈل کو دیئے تھے۔ سعد حریری اور کینڈیس 2013ءمیں جمہوریہ سیشلز کے ایک سیاحتی مقام پر ملے تھے۔یہ انکشاف اس وقت آیا جب پیراکی کے لباس ’بکنی‘ کی ماڈلنگ کرنے والی کینڈیس کے خلاف جنوبی افریقہ کے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ 2013ءمیں ملاقات کے بعد سعد حریری نے کینیڈیس کو 1کروڑ ڈالر نقد دیئے جو جنوبی افریقہ کے ایک بینک میں ٹرانسفر کیے گئے اور باقی رقم لگژری کاروں اور دیگر قیمتی تحائف کی مد میں دی گئی۔ سعد حریری کے ساتھ اپنے معاشقے پر برانگیختہ ماڈل کینڈیس نے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کے باعث اس کا حریری کے ساتھ رشتہ تباہ ہو گیا۔ واضح رہے کہ سعد حریری ڈیڑھ ارب ڈالر کے اثاثوں کے مالک ہیں اور بظاہر ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔ جب انہوں نے کینڈیس کو یہ خطیر رقم اور قیمتی تحائف دیئے اس وقت وہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز نہیں تھے۔
لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے گوری ماڈل لڑکی پر نوٹوں کی بارش کیوں کردی؟
لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے گوری ماڈل لڑکی پر نوٹوں کی بارش کیوں کردی؟
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024