لاہور کے کیفے ایلانتو سے شراب برآمدگی کا معاملہ، مالک آزاد، پولیس نے ویٹروں کو مجرم قرار دے دیا، انتہائی شرمناک خبر آگئی

لاہور کے کیفے ایلانتو سے شراب برآمدگی کا معاملہ، مالک آزاد، پولیس نے ویٹروں کو مجرم قرار دے دیا، انتہائی شرمناک خبر آگئی

لاہور (سچ نیوز) ایم ایم عالم روڈ پر واقع کیفے ایلانتو سے شراب برآمدگی کے معاملے میں پولیس نے 3 ویٹروں کو مجرم قرار دے دیا۔7 ستمبر کو ایم ایم عالم روڈ پر واقع کیفے ایلانتو پر پولیس اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ چھاپہ مار کر شراب برآمد کی تھی۔ اس کیس میں پولیس نے 3 ویٹروں کو قصور وار قرار دینے کے بعد فائل داخل دفتر کردی۔ اس کیس کی وجہ سے گلبرگ سرکل کے اے ایس پی عبدالوہاب اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اافیسر مسعود بشیر وڑائچ کو معطل کیا گیا تھا تاہم بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ چھاپہ مارنے والے ان افسران نے قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی بلکہ ان کو سیاسی بنیادوں پر ٹرانسفر کیا گیا تھا۔

کیس کے تفتیشی افسر محمد ذوالقرنین نے بتایا کہ کیفے ایلانتو کیس میں تحقیقات مکمل کرنے کے بعد تین ویٹروں کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور ان کے خلاف رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ہے۔

انگریزی روزنامے ڈان نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری افسران کے خلاف کارروائی اسلام آباد میں ایوان اقتدار کی طاقتور شخصیات نے کی، دونوں افسران کے خلاف کارروائی کیلئے نہ تو کوئی ثبوت موجود تھے اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی انکوائری کی گئی تھی۔

Exit mobile version