لاہور میں رخصتی سے دو دن قبل لڑکی کا قتل

لاہور میں دلہن قتل

لاہور میں تھانا غازی آباد کے گجا پیر روڈ پر لڑکی کو قتل کردیا گیا، مقتولہ ثنا بتول کا چند دن پہلے نکاح ہوا تھا، دو دن بعد رخصتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گھر میں گھس کر لڑکی پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے بتایا کہ 2 ملزمان فرار ہوگئے، جبکہ 2 کو اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کےحوالے کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے گھر والوں کا ایک ملزم کے ساتھ چند روز قبل جھگڑا ہوا تھا۔

Exit mobile version