لاہور( سچ نیوز ) علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آئے مسافروں سے کسٹم اہلکار نے 100 ریال رشوت وصول کر کے جانے کی اجازت دے دی۔لاہور ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں نے رشوت وصول کرنے پر کسٹم اہلکار کے خلاف ایئرپورٹ ڈیوٹی منیجر کو درخواست دی جس میں میاں بیوی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ گھریلواستعمال کی اشیا بیرون ملک سے لانے پرکسٹم عملہ بلیک میل کرتا رہا۔
درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ گھریلو استعمال کے لیے 10 الیکٹرک سوئچ ریاض سے لایا تھا، کسٹم ملازم مقصود نے 100 ریال رشوت وصول کر کے جانے دیا۔ مسافرمیاں بیوی پی آئی اے کی پرواز 726 کے ذریعے ریاض سے لاہور پہنچے تھے۔مسافر کی درخواست پر ایئرپورٹ پرتعینات سی اے اے کے ڈیوٹی ٹرمینل منیجر نے کارروائی کرتے ہوئے کسٹم ملازم سے مسافر کے 100 ریال واپس دلوائے