لاہور(سچ نیوز)جناح ہسپتال میں بیٹے کے علاج کے لیے آنے والی خاتون پر پولیس اہلکاروں نے تشدد کیا ہے جبکہ مریض کو بر وقت طبی امداد نہ دینے پر لواحقین نے ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے رد عمل پر ڈاکٹروں نے لواحقین پر بھی تشدد کیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق بیٹے کے علاج کے لیے ہسپتال آنے والی خاتون کو پولیس اہلکاروں نے دوران تلاشی معمولی تلخ کلامی پر تشدد کا نشانہ بنا یا ہے جبکہ دوسرے واقعہ میں مریض کوبروقت طبی امدادنہ دینے پرلواحقین نے ڈاکٹرزپرتشدد کیا ہے ،جس کے رد عمل پر ڈاکٹروں نے بھی ایمرجنسی بند کر کے لو احقین پر تشدد کیا ہے ۔