لالیاں ۔چناب ۔نگر میں درہ سٹاپ پر بارش کی وجہ سے پہاڑی تودہ مکانوں پر گر گیا۔ پہاڑی تودہ گرنے سے 3 بچوں اور 3 عورتوں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 کے عملہ نے ملبے سے نکال لیا گیا۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور اسسٹنٹ کمشنر لالیاں فضل عباس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی ۔ ایم ایس اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ تمام مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔اس واقعہ پرلالیاں پریس کلب اورپاکستان میڈیاکونسل کےاراکین نےدکھ کااظہارکیاہے۔
ملک صدیق حیدرمصطفائی۔لالیاں