میسوری( سچ نیوز )امریکی ریاست میسوری میں جنسی زیادتی کا ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جسے سن کر ہر شخص کا دل دہل جائے ۔امریکی ٹی وی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق ریاست میسوری میں ایک سترہ سالہ شخص نے اپنی بارہ سالہ بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالاجس کے بعد وہ نہ صرف حاملہ ہوگئی بلکہ ایک بچے کو بھی گھر کے باتھ ٹب میں جنم دے دیا۔واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ان کے والد بچے کو لے کر ہسپتال پہنچے ۔ پہلے تو لڑکے کے والد نے دعویٰ کیا کہ یہ ان کا بچہ ہے اور ان کی ایک گرل فرینڈ اسے چھوڑ کر چلی گئی ہے تاہم بعد میں اس نے تسلیم کرلیا کہ یہ بچہ ان کی بیٹی کا ہے جو کہ بھائی کی زیادتی کا نشانہ بنی۔
عدالت نے لڑکے اور اس کے والدین کو پولیس حراست میں بھیج دیا ۔والدین پر بچوں کی زندگی مشکل میں ڈالنے پر کارروائی ہوگی۔دونوں والدین کا دعویٰ ہے کہ انہیں پتہ تک نہیں تھا کہ ان کی بیٹی حاملہ ہیں۔دوسری جانب زیادتی کرنے والے بے غیرت بھائی نے پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے یعنی جب اس کی بہن بارہ سال کی تھی تب سے اسے زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھااور اب تک وہ ایک سو سے زائد بار اس سے زیادتی کرچکا تھا۔
تاہم اسے یہ اندازہ نہیں ہوا کہ وہ حاملہ ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق بچہ قبل از وقت پیدا ہوا ہے اور اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔