اسلام آباد: (سچ نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا قیادت کے ملک سے بھاگنے پر رانا ثنا اللہ ذہنی توازن کھو بیٹھے، رانا صاحب کہتے ہیں نوازشریف ہسپتال سے گھر جاسکتے ہیں تو ریسٹورنٹ کیوں نہیں۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا میاں صاحب تندرست ہیں، ریسٹورنٹ سے جیل بھی جا سکتے ہیں، رانا صاحب اندرونی لڑائی میں مبتلا قیادت کے مابین مڈ ٹرم انتخابات کرائیں۔