بیجنگ(سچ نیوز ) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ کا کہناہے کہ کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے سے پاک چین تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، حملے کے بعد دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کے باہمی اعتماد، تعاون اور دوستی کے بھرپور عملی مظاہرے نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے والی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔بیجنگ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے حملے میں ملوث افراد اور تنظیموں کے خلاف بھرپور کارروائی کی اور چینی اداروں، افراد اور سی پیک کی سیکیورٹی مزید مستحکم کرنے کا یقین دلایا ہے۔چین نے پاکستانی پولیس کو فوری اور فیصلہ ک±ن کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی ہلاکت پر افسوس ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق قونصل خانے کے حکام نے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں اعزازی رقم بھی دی جبکہ چینی قونصل جنرل نے بھی تعزیتی پیغام کے ساتھ مرنے والوں کے لواحقین کو اعزازی رقم بھجوائی۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں چینی باشندوں نے متاثرین کے لیے امدادی رقوم دی ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس عملی مظاہرے سے ایک بار پھر ثابت ہوا ہے کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی، سمندروں سے گہری اور ہر موسم کے اسٹریٹجک پارٹنرز کے اعزاز کی مستحق ہے۔
قونصلیٹ پر حملہ ، چین کھل کر میدان میں آ گیا ، وہ اعلان کر دیا کہ سن کر بھارت کی چیخیں نکل جائیں گی
قونصلیٹ پر حملہ ، چین کھل کر میدان میں آ گیا ، وہ اعلان کر دیا کہ سن کر بھارت کی چیخیں نکل جائیں گی
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024