قومی اسمبلی ،وراثتی سرٹیفکیٹ بل اورحقوق خواتین جائیداد بل 2019سمیت متعدد بلز منظور کرلئے گئے

قومی اسمبلی ،وراثتی سرٹیفکیٹ بل اورحقوق خواتین جائیداد بل 2019سمیت متعدد بلز منظور کرلئے گئے

اسلام آباد ( سچ نیوز )قومی اسمبلی کے اجلاس میں مجموعہ ضابطہ دیوانی 1908میں مزیدترمیم کابل 2019 ، نیاپاکستان ہاوسنگ اینڈڈویلپمنٹ اتھارٹی بل 2019 ، وراثتی سرٹیفکیٹ بل 2019 اورحقوق خواتین جائیداد بل سمیت متعدد بلز منظور کرلئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس میں طبی ٹربیونل بل 2019 اور پاکستان طبی کمیشن بل 2019 منظور منظورکر لئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی گورنمنٹ ایمپلائزہاوسنگ اتھارٹی بل میں 120دن کی توسیع کی منظوری اور انسداددہشتگردی اتھارٹی ترمیمی بل 2019 میں بھی 120 دن توسیع کی منظوری دی گئی ہے ۔

اجلاس میں مجموعہ ضابطہ دیوانی 1908میں مزیدترمیم کابل 2019 ، نیاپاکستان ہاوسنگ اینڈڈویلپمنٹ اتھارٹی بل 2019 منظور ، وراثتی سرٹیفکیٹ بل 2019 اورحقوق خواتین جائیداد بل 2019 ، لیگل ایڈاینڈجسٹس اتھارٹی بل 2019اوراعلیٰ عدلیہ ڈریس کوڈ بل 2019 سمیت بے نامی ٹرانزیکشن2019،نیب ترمیمی بل 2019اور وسل بلورپروٹیکشن اینڈ ویجیلنس کمیشن بل 2019 منظورکر لئے گئے ہیں۔

Exit mobile version