فیصل آباد پاور لومز ایسوسی ایشن نے فیکٹریوں کی تالا بندی کا اعلان کردیا

فیصل آباد: (سچ نیوز) بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بے جا ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف 16 اکتوبر سے مطالبات کی منظوری تک مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

صنعتی شہر فیصل آباد کے پاور لومز آنرز ایسوسی ایشن ایک بار پھر سے سڑکوں پر آنے کو تیار ہے۔ پاور لومز مالکان 16 اکتوبر سے فیکٹریوں کی مکمل تالا بندی کرتے ہوئے ہڑتال کریں گے۔

فیکٹری مالکان کہتے ہیں کہ بجلی کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے اور ٹیکسز کو واپس لینے کے حوالے سے حکومت نے وعدے تو کئے، مگر کوئی بھی وعدہ وفا نہ ہوا۔

پاور لومز مالکان کی جانب سے فیصل آباد سمیت جھنگ، کمالیہ، حافظ آباد، گوجرہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی مکمل فیکٹریوں کی تالا بندی کرتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔

مالکان کہتے ہیں کہ حکام کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے انڈسٹریز تباہ ہو رہی ہے اور ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی ذمہ دار بھی حکومت ہے۔

Exit mobile version