فیصل آباد میں پتنگ اور ڈوربنانے والی 2فیکٹریاں پکڑی گئیں

فیصل آباد میں پتنگ اور ڈوربنانے والی 2فیکٹریاں پکڑی گئیں

فیصل آباد (روزنامہ سچ) فیصل آباد میں گلے پرڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے بعد پنجاب پولیس کی پتنگ بازوں اور سازوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

غلام محمد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے پتنگ اور ڈور بنانے والی 2 فیکٹریاں پکڑلیں، کارروائی کےدوران 13ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔پولیس کے مطابق فیکٹریوں سے 6 مشینیں،5ہزار کے قریب چرخیاں قبضے میں لی گئی ہیں،اس کے ساتھ ساتھ تیس ہزار پتنگیں اور ایک لاکھ کے قریب پتنگوں کا خام مال بھی قبضے میں لیا گیا۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں قاتل ڈور سے نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لے رکھا ہے، پولیس کو ہدایت کی گئی ہےکہ پتنگ بازوں اور سازوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔

Exit mobile version