ممبئی (سچ نیوز ) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے فیشن اور اسٹائل کے معاملے میں اپنی بیوی میرا راجپوت کو اپنا استاد مانتا ہوں ، فیشن پرانہیں سے مشورہ لیتا ہوں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہد کپور نے کہا کہ گھر کے اندر میری بیوی میرا راجپوت میری سخت ناقد ہے، میں فیشن اور اسٹائل کے معاملے میں اس سے مشورے لیتا ہوں۔ان کا مزید کہناتھاکہ میں نے خود کو زیادہ کبھی بھی سٹائلش نہیں سمجھا،لیکن شادی کے بعد فیشن کا انداز اور طریقہ کار بدل گیا ہے۔شاہد کپور نے بتایا کہ سونم کپور نے مجھے فیشن ٹپس دیتی رہتی ہے اور اب اس میں معاملے میں اپنی بیوی سے مشورے لیتا ہوں۔