سری نگر(سچ نیوز) فیس بک انتظامیہ نے بھارتی پروپیگنڈے کا شکار ہو کر کشمیری اخبارات کے پیجز کو بلاک کردیا۔کشمیر میڈیا سیل کے مطابق سری نگرسے شائع ہونے والے اخبار Kashmiri Horizon سمیت 4 اخباروں کے فیس بک پیجز کو بلاک کردیا گیا ہے۔کشمیری اخبارات کے پیجز کو بلاک کرنے پر فیس بک نے موقف اختیار کیا کہ یہ اخبارات فیس بک کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہوئے تاہم ان صفحات کو مقامی انتظامیہ کی شکایت پر بند کیا گیا ہے۔کشمیری اخبارات کے مالکان کی بار بار درخواست کے باوجود فیس بک نے پیجز بحال نہیں کیے جس پر اخبار مالکان نے مقامی انتظامیہ کے سامنے بھی اپنا موقف پیش کیا لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے سیکیورٹی فورسز کے مظالم کو چھپانے کے لیے کشمیری اخبارات کے خلاف جھوٹی شکایتیں درج کرائیں جس پر بنا تصدیق کیے فیس بک انتظامیہ نے ان پیجز کو بند کردیا۔واضح رہے کہ فیس بک کی جانب سے مقامی انتظامیہ کی شکایت پر صحافت کا مقبول پیج ’ فری پریس کشمیر‘ کو بھی بند کردیا تھا تاہم 48 گھنٹے بعد فیس بک انتظامیہ نے اس پیج کو بحال کردیا۔
فیس بک نے کشمیری اخبارات کے پیجز کو بند کردیا
فیس بک نے کشمیری اخبارات کے پیجز کو بند کردیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024