اسلام آباد (سچ نیوز) وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاہے کہ ماحول میں کچھ تلخیاں ہیں اوران کوکم کرنے کی ضرورت ہے ، فوج کوکمزور کرنےکی کوششوں سے اتھارٹی متاثر ہوئی ہے ،اتھارٹی متاثر ہونے سے ماحول دوسری طرف جاسکتا ہے۔دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ حکومت اکیلے ماحول نہیں بنا سکتی ، ہرادارے کی ایک ذمہ داری ہے ، ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ہم نے 25سال سے کم عمربچوں کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جسٹس وقار سیٹھ کافیصلہ بڑا غیر ذمہ دارانہ ہے ،اب ایشویہ ہے کہ ان کہ خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں جانا چاہئے یا نہیں لیکن سوال یہ ہے کہ افتخار چودھری نے کارکے اورریکوڈک میں پاکستان کواربوں ڈالر جرمانہ کروا دیا ،سٹیل مل پر کیاکیا ،اب ان کولیکر افتخار چودھر ی کوغدار قرار دیدیں گے ، بالکل نہیں، اس لئے میں کہتا ہوں کہ گڑے مردے نہیں اکھاڑنے چاہئے ۔
فوادچودھری کا کہناتھا کہ ماحول میں کچھ تلخیاں ہیں اوران کوکم کرنے کی ضرورت ہے ، فوج کوکمزور کرنےکی کوششوں سے اتھارٹی متاثر ہوئی ہے اوراتھارٹی متاثر ہونے سے ماحول دوسری طرف جاسکتا ہے ، ہم کو تلخی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھنی چاہئے جس سے ماحول بہتر ہوجائے گا۔