منیلا( سچ نیوز )فلپائن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک ٹاؤن مئیر کو قتل کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ رونڈ اٹاؤن کے مئیر ماریانو بلانکو کو نامعلوم مسلح افراد نے ان کے دفتر میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ دوسری جانب چوکیدار کا کہنا ہے کہ4 مسلح افراد ایک کار میںآئے اور مئیر کے آفس میں زبردستی گھس گئے۔ انہوں نے اندھادھند فائرنگ کرکے مئیر کو ہلاک کردیا۔