فلوریڈا کے چرچ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک،2زخمی

فلوریڈا کے چرچ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک،2زخمی

واشنگٹن( سچ نیوز )فلوریڈا پولیس نے کہا ہے کہ فلوریڈا کے رویرا بیچ میں واقع چرچ میں سہ پہرکے وقت ایک جنازے کے بعد 4 افراد کو گولی مار دی گئی جن میں سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا کے رویرا بیچ میں واقع چرچ میں ایک جنازے ک فوری بعد فائرنگ شروع ہو گئی جس میں  15سالہ لڑکا اور ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ایک خاتون اور نوعمر کو بھی گولی لگی۔فائرنگ کا واقعہ خاندانی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے کسی شخص کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔دوسری طرف رویراپولیس نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ واقعہ میں 15 سالہ بچے سمیت 2افراد ہلاک جبکہ خاتون سمیت 2 زخمی ہیں۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔پولیس نے فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

Exit mobile version